سعودی عرب میں 21 روز کیلیے کرفیو نافذ

سعودی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا جوآج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کرفیو کا دورانیہ شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 119 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 511 ہوگئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے شاہی فرمان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطرکرفیو کے اوقات میں گھروں میں رہیں۔

البتہ سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں تسلسل درکارہے، وہ کرفیو سے مستثنی ہوں گے جبکہ سیکیورٹی اہلکار، فوجی، میڈیا ملازمین، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں سے وابستہ کارکنان کو بھی کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.