کرونا وائرس نے 192 ممالک کو جکڑلیا

کرونا دنیا کے192 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 14686 ہوگئی جبکہ تین لاکھ 38 ہزار724 افراد متاثر ہیں۔

اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار476 ہوگئی، نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کےکرونا متاثرین کی پانچ فیصد ہوگئی، صدر ٹرمپ نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔

کرونا نے دنیا کے ہرملک کو لپیٹ لیا،اٹلی میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار476 ہو گئی جبکہ 59ہزار138 افراد متاثر ہیں، تین ہزارافراد کی حالت تشویشناک ہے۔
۔
امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار717 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا،انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔فرانس میں674افراد، جنوبی کوریا میں111، برطانیہ میں کرونا سے 281 افراد لقمہ اجل بنے۔

جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد94 ہے, چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔بھارت میں کرونا سے7 افراد ہلاک اور396 افراد متاثرہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.