احتساب عدالت کراچی میں ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

احتساب عدالت کراچی میں ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،سیشن جج عبدالغنی سرورکو احتساب عدالت نمبرایک جبکہ سیشن جج سحربانوکو احتساب عدالت نمبر3 کا جج تعینات کیاگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت قانون کی جانب سے دو ججزکو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،سیشن جج عبدالغنی سروراحتساب عدالت نمبرایک کے جج تعینات کیے گئے جبکہ سیشن جج سحربانواحتساب عدالت نمبر3 کی جج تعینات کی گئی ہیں۔

دونوں ججز سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چارج سنبھالیں گے،کراچی میں طویل عرصے سے 4میں سے 2 عدالتوںمیں ججز تعینات نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.