سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈائون سخت کردیا

سندھ حکومت نے صوبے بھر میںرات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ نے صوبے بھر میں رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل اسٹورزکواستثنیٰ حاصل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں موثرلاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام دکانیں سوائے میڈیکل اسٹورزکے بند رہیں گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بینکنگ سیکٹر کو ضروری برانچ کھولنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے تاہم کریانہ اسٹورز سمیت تمام دکانیں 12 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.