سری نگرمیں بھارتی فوج کے اہلکارلڑ پڑے۔2 ہلاک

سری نگرمیں قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے 2 اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پرایک دوسرے پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی آواز سُن کر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب سینیئر آفیسر نے بتایا ابتدائی تفیش میں معلو ہوا کہ کانسٹیبل جالا وجے سو رہا تھا جب سجو نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا تاہم حقائق کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جالا وجے اور کانسٹیبل سجو کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.