معیشت کی تباہی کرونا سے بھی بڑا خطرہ ہے۔شہباز شریف

اکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ معیشت کی تباہی کرونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے دل کا انتہائی اہم اورحساس آپریشن ہونا ہے۔ اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم موجودہ صورتحال پرانتہائی دکھی ہیں کہ قوم کو صبرآزما حالات کا سامنا ہے، کڑے وقت میں قوم اورملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کے لیے کاوشیں کریں، قوم کے ایک خادم، ایک رضاکارکے طورپراپنا کردار ادا کرنا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قیمتی جانوں کو ضیاع ہورہا ہے، معیشت کی تباہی کرونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی ہے، ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ پر قوم پریشان ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے، اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نے عوام کے خادم کا کردار ادا کرنا ہے، ہم نے بڑے بھائی، خیرخواہ کا کردار ادا کرنا ہے، یہ اجتماعی امتحان ہے۔ اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.