سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا ہے،سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے ۔

سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں ،سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،صورتحال بہترہونے ہی آگاہ کریں گے ،وزارت مذہبی امورنے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پرکام روک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.