کرونا سے نمٹنے کیلیے5ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز کی منظوری

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کرونا سے متعلق آلات،دوائوں کی خریداری کیلیے 5ارب کی منظوری اورالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں نو نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں کرونا سے متعلق آلات،دوائوں کی خریداری کیلیے5ارب کی منظوری دی گئی، 5 ارب کی منظوری این ڈی ایم اے کے لیے دی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 2روپے89پیسے تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3ماہ بعدجاری ہوگا۔

ای سی سی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے مراعاتی پیکیج پرکمیٹی قائم کردی،کمیٹی ایک ماہ کے عرصے میں جامع سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی میں ڈی سی پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم حکام اوردیگر وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے لیے 5 ارب روپےجاری کرنےکی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق فنڈزلاجسٹک اورضروری بنیادی سامان کیلئے فوری فراہم کیےجائیں گے۔ فاٹا میں نادرا منصوبہ کیلیے 5 لاکھ 32 ہزارڈالر کے مساوی ضمنی گرانٹ منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پائیدارترقی کے اہداف کے پروگرام کیلیے ساڑھے 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاوَسنگ اینڈ ورکس کیلیے 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے کےالیکٹرک صارفین کیلیے بجلی ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف کیٹگریز کیلیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کلوواٹ بڑھادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی،پی ایس او،تیل کمپنیوں کو خسارہ معاملے پرمہلت طلب کرلی گئی ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پربلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں فاٹا میں نادرامنصوبے کےلیے ضمنی گرانٹ ، پائیدارترقی کے اہداف کے پروگرام کیلیے ساڑھے 5ارب کی ضمنی گرانٹ اور وزارت ہائوسنگ اینڈورکس کیلیے27کروڑ50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

خیال رہے نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، سرچارج چار روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کے حساب سے لگے گا جس کے تحت کے الیکٹرک جولائی 2016سے مارچ 2019 تک کے سابقہ بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارج وصول کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.