شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش

شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں  جمعہ کو بھی دن کے وقت بوندا باندی اور رات کے اوقات میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج  کراچی کے مختلف  علاقوں  صدر، کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاون، کورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاؤن میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ایف بی ایریا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.