آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو
آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو

ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے اپریل کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے 22 پیسے کی کمی کردی گئی،اپریل کے مہینے کیلیے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 463 روپے 17 پیسے  کی کمی کی گئی ہے جس کے  بعد 11.8 کلو گھریلو سیلنڈر1067روپے کا ہوگیا ہے، مارچ میں11.8کلوگھریلوسلنڈرکی قیمت1530.17روپےمقررتھی۔ کمرشل سلنڈرکی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے۔