سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔فائل فوٹو

بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کردیا،عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کےلیے منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں محکمہ معدنیات میں بھرتیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی کی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کردیا،عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کےلیے منظور کرلی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کی اپیل پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔