دنیا بھر میں اموات کی تعداد 42 ہزار342، متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار877 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو
دنیا بھر میں اموات کی تعداد 42 ہزار342، متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار877 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔امریکا میں بڑی تباہی کا خدشہ

کرونا وائرس اب تک دنیا کے203 ممالک تک پھیل چکا ہے،اموات کی تعداد 42 ہزار342 جبکہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار877 ہو گئی ہے۔

امریکا میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جہاں سب سے پہلے کرونا وائرس منظر عام پرآیا تھا۔

امریکا میں گزشتہ روز800 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ مزید اموات کے بعد یہ تعداد 4 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ملک میں کرونا وائرس کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لیے انتہائی دردناک ہوں گے۔

کئی یورپی ممالک میں گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 428 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اسپین میں بھی 8 ہزار 400 سے زائد ہلاکتیں اور متاثرین کی تعداد 96 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 305 اور مریضوں کی تعداد 81 ہزار 518 ہے۔

فرانس میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ یعنی 3 ہزار523 ہو گئی ہے جبکہ ایران میں اموات 28 ہزار98 ہو گئی ہیں۔

برطانیہ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یورپی ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات 1789 ہو گئی ہیں۔

پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے اب تک 26 اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں۔