راولپنڈی میں دکانیں سیل کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔فائل فوٹو

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کل تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھول دیں گے۔

صدرالیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ پیمنٹس،ملازمین کی تنخواہیں سمیت سامان کی خریداری کرنی ہے،دکانوں کا کرایہ مال کی ترسیل اوردیگر معاملات التوا کاشکارہیں،کل شہر میں مارکیٹوں کو کھول دیا جائےگا۔