کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پراعتماد کریں، پوری دنیا کرونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اورایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اوران کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے،عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں اوریہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جب کہ عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑے گی لہذا درخواست مسترد کرتے ہیں۔