صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔فائل فوٹو
صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔فائل فوٹو

سندھ حکومت کا جمعے کے روز مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ

سندھ حکومت نے جمعہ (3 اپریل) کو صوبے میں سہ پہر12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصلہ پرعمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں ۔

یہ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے مشاورت بھی کرلی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق جمعہ کولاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر قسم کی ٹریفک اورکاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔