کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو
کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظرعوام کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔

امریکا میں کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اورامریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرزاوردیگرطبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال کے پیش نظرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اورآپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا صرف مختصرعرصے کے لیے کرنا ہو گا۔