تھیوڈور روزویلٹ نامی جہاز پر 4000 سے زائد افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو
تھیوڈور روزویلٹ نامی جہاز پر 4000 سے زائد افراد موجود ہیں۔فائل فوٹو

کرونا سے ایک امریکی فوجی ہلاک۔100 متاثر

کرونا وائرس کے سبب ایک امریکی فوجی ہلاک اور100 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس روز ویلٹ پر کرونا وائرس کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور100 سے زائد نیوی سیلرز کرونا میں مبتلا ہیں۔

بحری جہاز کے کپتان نے جہازمیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ کپتان نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تھیوڈور روزویلٹ نامی جہاز پر 4000 سے زائد عملہ موجود ہے جن میں 100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کپتان بریٹ کروزیئر نے کہا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں نہیں، اہلکاروں کی موت بلاجواز ہوگی، جہاز پر وائرس کا پھیلاؤ نہ صرف جاری ہے، بلکہ اس کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز فی الوقت بحر الکاہل میں گوام میں لنگرانداز ہے۔