محمد فاروق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔فائل فوٹو
محمد فاروق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔فائل فوٹو

تفتان جانے سے انکار پر44 ڈاکٹر معطل

تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا۔

 

میرعمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر 12 ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دیناغلط ہے، وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔

فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں 600 افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی، میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس وقت ہرعوامی نمایندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 185 ہو گئی ہے، جن میں سے اب تک 17 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ایک مریض جاں بحق ہوا۔