وفاقی حکومت کوقانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تعینات کرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت کوقانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تعینات کرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو

بجلی کے بلوں میں لگ کرآنیوالی پی ٹی وی فیس میں کئی گنا اضافہ

وفاقی کابینہ نے سرکاری ٹی وی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بجلی کے بلوں میں وصول کی جانے والی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ اضافہ ایسے وقت کیاگیا ہے جب آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) حکومت کے ذمے 6 ارب روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے بار بار کہہ رہی ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔پی ٹی وی غریب عوام سے 100 روپے زبردستی لےگا جبکہ وہ پرائیویٹ اشتہارات بھی چلاتا ہے۔