سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے پائلٹوں کاقرنطینہ جانے سے انکار

برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے کپتانوں نے قرنطینہ جانے سے انکار کردیا،کپتانوں نے فائیو اسٹار ہوٹل بھیجنے کا مطالبہ کردیا،محکمہ صحت کے عملے نے پولیس بلالی۔

پی آئی اے کے پائلٹوں کو محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ بھیجنے پر اصرارکیاگیاجبکہ کیپٹن ہمایوں جمیل مسلسل اصرار کرتے ہوئے کہاکہ فائیو اسٹار ہوٹل جائیں گے۔
محکمہ صحت کے عملے نے حکومت سندھ سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی،چاروں کپتانوں کو پی آئی اے کے ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کردیاگیا، دو کپتانوں اورفرسٹ آفیسروں کے کرونا ٹیسٹ کیلیے نمونے بھی حاصل کیے۔