پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو

پالپا نےپائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا

پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کرونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔

پاکستان ایئرلائن ( پی آئی اے ) کے سی ای او نے کراچی سے فضائی آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایک بیان میں سی ای او ایئر مارشل ارشد نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ عملے سے متعلق حکومت پاکستان کی ہدایات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالی جہاز لندن سے واپس آنے سے 3 گھنٹے قبل تمام حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ خان نے کہا کہ فضائی عملے میں کورونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

 دوسری جانب پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔ پالپا کے اس اقدام سے قومی ایئرلائن کا جزوی فضائی آپریشن  بھی معطل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کو کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتہ نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حکومت پاکستان کے مقرر اوروضح کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ہدایات میں جہاز کی ڈس انفیکشن سے لے کرعملے کی صحت و سلامتی کی احتیاط شامل ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر واقعہ عملے سے متعلق حکومتی ہدایات کے منافی ہے۔ خالی جہاز لندن سے واپس آنے سے 3 گھنٹے قبل تمام حکام کو اطلاع کردی گئی تھی۔

ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا۔ ہدایات کے منافی سلوک پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

فضائی عملے میں کرونا کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ فضائی عملہ پی آئی اے کے ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہے اور ٹیسٹ کے نتائج کی منتظر ہے۔