کرونا وائرس کو بھگانے کیلیے بی جے پی رہنما کی ہوائی فائرنگ

مودی سرکار کی جماعت کی مقامی رہنما منجو تیواری نے کرونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘کے نعرے لگاتی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی اپیل پرملک بھر میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اورکرونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے اپنے وزیراعظم  کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘ کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔

منجو تیواری نے نہ صرف ہوائی فائرنگ کی بلکہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر اپوزیشن جماعتوں سمیت عوام نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے خاتون رہنما کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حکمراں جماعت کی رہنما کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراپنے غیر قانونی اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے یوم یکجہتی ہولی کی طرح منایا اس لیے آتش بازی کی۔

تبصرے بند ہیں.