پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔دبئی حکام
پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔دبئی حکام

متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گار

کرونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روز گارہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایا کہ 35 ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے قونصل خانے سے رجوع کیا ہے۔

دبئی میں لاک ڈائون کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد وطن واپسی کی غرض سے رجسٹریشن کرانے کے لیے پاکستانی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے اثرات معیشت پر بھی پڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد کے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 88 ہزار500 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 15لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔