یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران36  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔فائل فوٹو
یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران36  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔فائل فوٹو

کرونا کے وار۔قیامت کے آثار۔90ہزارافراد ہلاک

دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ90ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران36  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے،امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

امریکہ میں مجموعی طور پر14,797 اموات ہوچکی ہیں،4لاکھ 35ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے سبب مزید938 افراد ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ 

اسپین میں ہلاکتیں 464افراد کے اضافے سے15238 ہوگئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائدافراد متاثر ہیں۔جرمنی میں ایک لاکھ 13 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2,349 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے سبب مزید 542 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد 17 ہزار چھ سو تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کرونا سے مزید 541 افراد چل بسےاورمجموعی طور پر10800 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث ایران میں بھی اموات کی تعداد4 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے، نیدرلینڈز میں کرونا سے 2 ہزار 248، جرمنی میں 2349 جبکہ بیلجیم میں 2040 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ترکی میں بھی وائرس سے 812، سویڈن میں 687، پرتگال میں 380 اور برازیل میں 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔