روس میں کرونا سے 1723 افراد ہلاک ہو چکے۔فائل فوٹو
روس میں کرونا سے 1723 افراد ہلاک ہو چکے۔فائل فوٹو

کراچی میں ایک ہی خاندان کے7افراد کرونا کا شکار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کرونا ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کرونا ظاہر ہوا ہے۔

ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لے کرگھر گیا،اس کے پورے خاندان بشمول ایک سال کا بیٹا اور6 سال کی بیٹی میں تصدیق ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کرونا وائرس گھر نہ لے جائیں، امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضروراختیار کریں۔