آن لائن شطرنج ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ.عالمی چیمپئن چارلسن کو شکست

آن لائن شطرنج ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، عالمی چیمپئن چارلسن کو ڈچ کھلاڑی اینش گائری نے شکست دے دی، سولہ سالہ ایرانی کھلاڑی علی رضا نے ایونٹ کے فیورٹ فرانسیسی کھلاڑی میکزائم کو آؤٹ کلاس کیا۔

لاک ڈاؤن میں ویڈیولنک پر شطرنج ٹورنامنٹ جاری، عالمی چیمپئن اور سرفہرست کھلاڑی میگنس چارلسن کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ناروے کے نمبر کھلاڑی کو نیدرلینڈزکے اینش گائری نے ہرا کر حیران کر دیا۔

راؤنڈ فائیو کی پانچویں گیم بے نتیجہ رہی، چیمپئن کھلاڑی کو غلط چال کا خمیازہ بھگتنا پڑا، تجربہ کاری اور برتری کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

دوسرے میچ کا بھی ناقابل یقین نتیجہ، سولہ سالہ ایرانی کھلاڑی علی رضا نے ایونٹ کے فیورٹ فرانسیسی کھلاڑی میکزائم کو آؤٹ کلاس کیا۔

تبصرے بند ہیں.