ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو
ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو

آئی سی سی نے نئی سالانہ ریکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی سالانہ ریکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن کھو دی ہے اورچوتھے نمبر پرآ گئی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم بھی ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن ہارگئی ہے اور دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپرآ گئی ہے۔

آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ کرکٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے آ گیاہے ۔

بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآ گیاہے،آئی سی سی کی سالانہ ٹیسٹ ریکنگ میں بھارت کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں ، جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔آٹھویں پر ویسٹ انڈیز ،نویں پر افغانستان، دسویں پر بنگلہ دیش ہے ۔

آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹونٹی ریکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن کھو دی ہے اور نیچے گرتی ہوئی چوتھے نمبر پرآن پہنچی ہے جبکہ پہلی پوزیشن آسٹریلیا نے حاصل کرلی اور دوسرے نمبرپرانگلینڈ نے قدم جما لیے ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور پانچویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ ہے ۔

ون ڈے ریکنگ میں سب سے پہلی پوزیشن پرانگلینڈ براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے ، جنوبی افریقہ چھوتے ، آسٹریلیا پانچویں ، پاکستان چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔