کورونا وائرس۔سندھ پولیس کے 5 اہلکارجان کی بازی ہارگئے

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سندھ پولیس کے 5 اہلکارجان کی بازی ہارگئے ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق173افسران اور جوان کوروناوائرس سےمتاثر ہیں۔ گزشتہ 4 روز کے دوران محکمہ پولیس میں 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث محکمہ سندھ پولیس کے 135افسران اورجوان زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک 32افسران اور جوان صحت یاب ہوکرگھر جاچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہل کاروں کا مکمل طورپرخیال رکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.