دنیا بھر میں میں کرونا کیسز51 لاکھ سے تجاوز

کرونا وائرس کے وار جاری،دنیا بھر میں میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 20ہزار ہوگئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق پوری دنیا میں اب تک 21 لاکھ  سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16لاکھ  سے بڑھ گئی ہے جبکہ 94 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزارسے تجاوزسے کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد293,368 سے تجاوزکرچکی ہے۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 79 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں 35 ہزار704 سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار2 سے بڑھ گئی ہے۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار 270 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار222 سے تجاوز کرگئی ہے اورایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد7 ہزار119 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 603 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک3438 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ112,314 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.