وینٹی لیٹرز کی خریداری میں کمیشن وصول کرنے پر وزیر صحت گرفتار

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کرنے والے وزیرصحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا،ملک کی خاتون صدر نے فوری طور پر اس ضمن میں تحقیقات کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بولیویا کے وزیر صحت مارسیلو نواجاس ( Marcelo Navajas) کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ان پرالزام ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ملک کو درکار وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کیا ہے۔بولیویا کی خاتون صدر(Jeanine Añez Chavez) نے اس ضمن میں فوری طور پر نہ صرف تحقیات کا حکم دیا بلکہ وزیر صحت کو ان کے منصب سے برطرف کرکے گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے۔

صدر کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتےہوئے برطرف وزیر صحت کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بولیویا کے لیے اسپین سے خریدے گئے وینٹی لیٹرزکی قیمت 50 لاکھ ڈالرز ادا کی گئی لیکن اصل میں ان کی قیمت دی جانے والی رقم سے کہیں کم تھی۔

بولیویا کے وزیر صحت کی گرفتاری کے ساتھ ہی وزارت صحت کے دو دیگراعلیٰ عہدیداران کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.