جمعة الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں جمعة الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دی گئی اور کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملک بھر میں نماز جمعہ حفاظتی اقدامات پرعمل درامد کرتے ہوئے ادا کی گئی تاہم بعض مقامات پررش بھی دیکھنے میں آیا۔

کراچی سمیت سندھ میں آج تقریباً 2 ماہ بعد جمعے کو سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اورجمعہ کے اجتماعات کے لیے مساجد کے راستوں میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

کراچی کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورملک کے دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران ملک کی سلامتی و خوشحالی اورکورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.