سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹرنے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلیے متبادل طلب کرنے کا موقع نہیں ہوگا اورتمام منتخب کرکٹرزکو ٹورکے اختتام تک ساتھ رہنا ہوگا، اسی لیے 25 سے 27 تک کھلاڑی ساتھ لے کرجائیں گے، یقینی طور پر دو وکٹ کیپرزکی ضرورت ہوگی تاکہ بوقت ضرورت کسی کو بھی میدان میں اتار سکیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سرفرازاحمد بھی منتخب ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین فارم خراب ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھے،ان کو وقفہ دیا کہ بھرپور تیاری کیلیے بہترین انداز میں کم بیک کرسکیں، بلا شبہ انہوں نے اپنی فارم اورفٹنس پر بہت محنت کی ہے اور ہمارے پلان میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.