دکاندارنے ڈاکوکوگولی مارکرہلاک کردیا

 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دکاندارنے ڈاکوکوگولی مارکرہلاک کردیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور دکان میں لوٹ مارکی کوشش کی۔ ملزم نے دکان کے باہر کھڑے ہوکر کاؤنٹر میں ہاتھ ڈالا اورہاتھ بھرکرکرنسی نوٹ باہرنکالے۔

ملزم نے جیسے ہی دونوں ہاتھوں میں نوٹ پکڑے اسے دکاندارنے فائر مارا۔ ملزم کے سینے میں ایک ہی گولی لگی اور وہ زمین پرڈھیر ہوگیا۔

زخمی ڈاکو دکاندار کے سامنے گڑگڑانے لگا لیکن دکاندار نے دوسری گولی بھی ماری جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ساتھی کو گولی لگتے دیکھ کر دوسرا ڈاکو فرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پرعباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جب کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.