ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا
ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

جج ویڈیو اسکینڈل۔مرکزی ملزم طارق محمود کی ضمانت پر رہائی کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم طارق محمود کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس عامر فاروق شامل تھے، دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناد یاہے ،عدالت نے ملزم طارق محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیاہے ۔

طارق محمود پر الزا م تھا کہ وہ طارق محمود کو ویڈیوز بنا کرکئی سال سے بلیک میل کرتے رہے ، جس پر انہیں ایف آئی اے نے ایک سال قبل گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔