مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے۔فائل فوٹو
قابض حکومت نے 4 اور5 اگست کے لیے کرفیوکا اعلان کیا۔فائل فوٹو

قابض بھارتی فوج نے 24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید کردیے

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،آج مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 15 ہوگئی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 13 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کیا تھا۔

اس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف 2 روز کے دوران 15 کشمیری شہید ہوگئے۔