قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔نیشنل سیونگزکی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع  8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی ہے اوراس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی  ہے جس کےبعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اوراس طرح سیونگ اکاونٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ  پینشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کی کم کرکے پینشن اور بہبود اکاونٹس پرشرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔ شرح منافع میں کمی کا اطلاق دو جون سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.