قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو

نیب نے شہبازشریف 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرلیا،صدرن لیگ کو 9 جون کو نیب آفس طلب کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 2 جون کو طلب کررکھاتھاتاہم انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلیے ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلیے درخواست دائر کررکھی تھی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور صدر ن لیگ کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ن لیگ کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرلیا،نیب کی جانب سے شہبازشریف کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے،نوٹس کے مطابق شہبازشریف کو9 جون کودوپہر12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے کہاگیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے شہبازشریف کو جو سوالات دیے گئے ہیں ان کے جوابات انتہائی ضروری ہیں اوراسی سلسلے میں انہیں دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔