متحدہ عرب امارات نے انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات نے انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔فائل فوٹو

امارات ایئرلائنزکا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

امارات ایئرلائنزنے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

امارات ایئرلائنزنے پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اوردبئی کے درمیان فضائی آپریشن کی بحالی کاشیدول جاری کر دیا۔

ایئرلائن کے مطابق فضائی آپریشن 8 جون سے بحال کیا جائے گا جب کہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ امارات ایئرلائنز کراچی سے دبئی کے لئے 7، لاہورسے 5 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار2 پروازیں چلائے گی۔