کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلائوعروج پر پہنچ گیا،4688 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار264 ہوگئی جبکہ ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 82 اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 20 ہزار167 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار264 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اوراموات 1770 ہو گئیں ہیں تاہم 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 32 ہزار 910 ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 31 ہزار 104 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 5 ہزار 224، خیبر پختون خواہ میں 11 ہزار 373 ،اسلام آباد میں 3544، آزاد کشمیر میں 285 اور گلگت بلتستان میں 824 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

کرونا سے سب سے زیادہ اموات صوبے پنجاب میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں تعداد 607 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 555 ، کے پی کے میں 500 ، اسلام آباد میں 38 ، گلگت بلتستان میں 12 ، بلوچستان میں 51 اور آزاد کشمیر میں سات افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 16 ہزار 22 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 7712، کے پی کے میں 3150، اسلام آباد میں 518 ، گلگت بلتستان میں 532 ، بلوچستان میں 2021اور آزاد کشمیر میں 173 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔