پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

سندھ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1666 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33 ہزار 536 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1666 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 8390 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 843 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 33 ہزار 536 مریض زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 366 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،66 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 764 مریض صحت یاب ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 16179 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے 14910مریض گھروں میں ا?ئسولیٹ ہیں،99 مریض ا?ئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،1170 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1667 نئے کیسز میں سے کراچی میں1311 کیس آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں۔