ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے۔فائل فوٹو
ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے۔فائل فوٹو

سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا

خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاترمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرزآویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔

اسی طرح سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزرکو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے اور جو بھی ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف رولزکے تحت کارروائی کی جائے گی۔