انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ملک بھر میں دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی، امریکی کرنسی مزید 66 پیسے سستی ہوگئی۔ دو روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں میں خلل آ رہا ہے، اسی کے باعث ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں چند روز قبل بڑھتی جا رہی تھی تاہم گزشتہ دو روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے باعث روپیہ ایک مرتبہ پھر تگڑا ہونے لگا ہے۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 66 پیسے سستاہو گیا جس کے باعث امریکی ڈالر 163.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی تنزلی میں دیکھی گئی ہے۔