حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔فائل؛ فوٹو
حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔فائل؛ فوٹو

چین میں چاقو سے حملہ۔39 بچے اوراساتذہ زخمی

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اوراساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی چین کے علاقے میں پیش آیا جہاں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 39 بچے اوراساتذہ بھی زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے اسکول لگنے کے وقت پیش آیا جس میں اسکول کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کیا اوراس کے نتیجے میں 37 بچے 2 اساتذہ زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 37 زخمیوں کو معمولی زخم آئے اور 2 شدید زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آورکوگرفتارکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔