فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے پارکس آج سے کھل گئے،عوام کا رش

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے لاہور کے پارکس کو آج سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچراتھارٹی کے مطابق عوام صبح 6 سے رات 9بجے تک ایس او پیز کے مطابق پارکس جا سکیں گے۔پنجاب ہارٹی کلچراتھارٹی کے حکام مطابق پارکس آنے والوں کے لیے ماسک اورگلوز پہننا لازمی ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق پارکس میں بچوں کے جھولوں کو بندرکھا جائے گا اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارکس سے نکال دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف ہوا تھا کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔