اسرائیل نے خطیب مسجداقصیٰ پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کے لیے مسجد بدرکیا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق خطیب مسجداقصیٰ کی مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبرتک نافذ رہے گا۔

شیخ عکرمہ صابری کو مسجد بدرکرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ شیخ عکرمہ صابری کا کہنا ہے کہ قابض حکام کا فیصلہ غیر قانونی اور جابرانہ ہے، اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اورنقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے لیکن ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اوراس کا ہرقیمت پردفاع کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.