ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔فائل فوٹو
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں وینٹی لیٹرزکی کوئی کمی نہیں۔ اجمل وزیر

خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ جہاں ایس او پیزپرعمل نہیں ہو گا وہاں ایکشن ہو گا،سماجی دوری پرعمل نہ ہوا تو مزید نقصانات ہو سکتے ہیں،خیبرپختونخوا میں وینٹی لیٹرزکی کوئی کمی نہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کے لیے 5473 بیڈز مختص ہیں،صوبے میں کل 533 آئی سی یو بیڈز ہیں جبکہ کورونا مریضوں کیلیے مختص وینٹی لیٹرزکی تعداد 508 ہے۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ میں اجمل وزیرنے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی، ذخیرہ اندوزی کا قلع قمع کرنے کے لیے آرڈنینس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں مقررکی گئی ہے۔

اجمل وزیرکا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،صوبہ بھر میں کئی پٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں مزید کارروائی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مقررہ ریٹ سے زیادہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وژن ہے کہ کورونا سے لوگوں کو بچانا ہے، معیشیت کو رواں دواں رکھنے کے لیئے کاروبار کی اجازت دی گئی، ایس او پیزپرعمل درآمد کے حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں، جہاں ایس او پیز پرعمل نہیں ہو گا وہاں ایکشن ہو گا،سماجی دوری پر عمل نہ ہوا کہ کورونا وبا سے مزید نقصانات پیدا ہو سکتے ہیں۔