واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نے ہنگامی رسپانس فورس کے دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔فائل فوٹو
 واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نے ہنگامی رسپانس فورس کے دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔فائل فوٹو

نیویارک پولیس کے55 افسران 2 ساتھیوں کی معطلی پراحتجاجاً مستعفی

نیویارک کے علاقے بفلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کے معطلی کے بعد احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ روز بفلو میں سیاہ فام شہری کے امریکی پولیس اہلکارکے ہاتھوں قتل کے خلاف کیے گئے مظاہرے کی ویڈیو میں ہنگامی رسپانس فورس کے افسران کی ایک قطار دکھائی دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس کی طرف آنے والے ایک شخص کو 2 اہلکاروں نے ایسا دھکا دیا کہ وہ پیچھے فٹ پاتھ پر جا گرا اوراس کے سر سے خون بہنے لگا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نے ہنگامی رسپانس فورس کے دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا جس پر سیکیورٹی فورس بھی باہم متحد ہوگئی اورحکومتی سلوک پراحتجاجا استعفیٰ دیدیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی یونٹ کے تمام 55 ارکان مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ استعفیٰ دینے والے افسران کا کہنا تھا کہ وہ صرف احکامات پرعمل کر رہے تھے۔ زخمی ہونے والے مارٹن گوگینو نے اپنے بیان میں خود کو انسانی حقوق کا وکیل بتایا جبکہ حکام کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔