شہبازشریف پچ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں۔فائل فوٹو
شہبازشریف پچ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں۔فائل فوٹو

شہبازشریف جیل جائیں گے۔شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ چینی بحران کے ذمہ دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے،وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں اورعمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چینی بحران کے ذمے دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے،وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں اورعمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کہاتھاعید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی،شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپے ہوئے تھے،وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں اورعمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں،شہبازشریف پچ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹس میں کچھ نہ کچھ ریگ مار ضرور ماراگیاہے،شہبازشریف جیل جائیں گے،ان کاکیس سنگین ہے،کیسزکے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ سٹیل ملزمیں حکومت وہی کریگی جوسپریم کورٹ فیصلہ کریگی۔

شیخ رشید نے کہاکہ ملک غریب کیلیے بنااورمستفید چورہوئے،باہرزندگی گزارنامشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک،چائے نظر آتی ہے،حقیقت میں توان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے،انجن دھواں دے رہاہے،تصویرپرنہ جائیں،نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پرکیاگزررہی ہے۔

انہوں نے کہ پہلاوزیرہوں جس نے 5 روپے تک کی خریداری نہیں کی،وزیرریلوے نے کہاکہ بھارت نے 8 ڈرون حملے کیے،چین سے بھارت نے کوئی پنگانہیں لینا،انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزمافیاپٹرول کی قیمتیں بڑھنے کاانتظارکررہاہے،کل کابینہ اجلاس میں آٹا سکینڈل کا فیصلہ ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کاکوئی کردارنہیں دیکھ رہا،اپوزیشن جماعتوں کومیڈیامیڈیاکھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں۔