یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو
یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو

گورنر ہائوس کے ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا نوٹس

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس کے ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈاکٹر مشرف کوان کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کردی۔

گورنر ہائوس لاہورکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے گورنر ہائوس کے مشرف نامی ڈاکٹرکی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرکو ان کے عہدے سے فارغ کر دیاگیا اور سی سی پی او لاہور سے اس معاملے پر24گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

یاد رہے کہ پولیس خاتون کی جانب سے درج کروائے جانے والے مقدمے کے اندراج کے بعد ڈاکٹر مشرف کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔