10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 418 روپے مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 418 روپے مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 170 روپے مہنگا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 975 روپے کا ہو گیا۔ لاہور میں گزشتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 10 روز قبل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ جو اب 170 روپے اضافے کے ساتھ 975 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

گذشتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔10 روز قبل آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہواہے۔ مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔